پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان معاملہ باہمی خوش اسلوبی سے حل
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان معاملہ باہمی خوش اسلوبی سے حل ایک دوسرے کے موقف کو سنا اور باہمی اتفاق رائے سے معاملہ ختم کرنے پر اتفاق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی کاوشوں سے وکلا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان پیدا ہونے والا ناخوشگوار معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے موقف کو سنا اور باہمی اتفاق رائے سے معاملہ ختم کرنے پر اتفاق کیا۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں وکلا عہدیداران، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور فیلڈ اسٹاف خواتین سے ملاقات کی اور واقعہ کے حوالے سے دونوں فریقین کا مؤقف تفصیل سے سنا ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ناخوشگوار واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ باہمی احترام، تعاون اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ سرگودھا کے وسیع تر مفاد اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے وکلا برادری اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان خوشگوار اور باہمی تعاون پر مبنی ماحول برقرار رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments