خاتون کے گھر مبینہ طور پر زبردستی داخل ہوکر تشدد

 خاتون کے گھر مبینہ طور  پر زبردستی داخل ہوکر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے جہان آباد میں خاتون کے گھر مبینہ طور پر زبردستی داخل ہوکر تشدد، کپڑے پھاڑنے ، بچوں کو لے جانے کی کوشش اور رقم چھیننے کے الزام میں سابق داماد سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیروزاں بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی پروین بی بی کی تقریباً 15 سال قبل ارشد سے شادی ہوئی تھی، تاہم مبینہ طور پر شوہر اور سسرال کا رویہ اچھا نہ ہونے کے باعث پروین بی بی چھ ماہ قبل والدہ کے گھر آگئی تھی۔ گزشتہ روز ارشد تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں زبردستی داخل ہوا اور اس کے نواسوں کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے اسے اور اس کے شوہر کو لاتوں، مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...