کسی بھی ایمر جنسی سے بر وقت نمٹنے کے سلسلہ میں تما م محکمے تیاریوں مکمل رکھیں،ڈپٹی کمشنر
کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مستقبل میں سیلا ب سے بچا ؤ کے پیشگی اقدامات، مو ضع شریف والی، ڈھگا نہ اور دیگر مقامات پر دریائی کٹاؤ کے تدارک، چشمہ نیو کلیئر ایمر جنسی ریسپا نس پلا ن کے ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سیلا بی صورتحال یا کسی بھی ایمر جنسی سے بر وقت نمٹنے کے سلسلہ میں تما م محکمے قبل از وقت اپنی اپنی تیاریوں مکمل رکھیں۔انہوں نے حالیہ سیلا بی صورتحال کے دوران بروقت ریسپا نس اور چشمہ نیوکلیئر ایمرجنسی پلان کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر تما م محکموں کی کا رکردگی کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں مو ضع شریف والی، ڈھنگیانہ اور دیگر علاقوں کو دریا ئی کٹا ؤ سے محفوظ بنا نے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات برؤئے کار لائے جا ئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments