انیقہ کونمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا

انیقہ کونمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا

انیقہ کونمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیاپنجاب کالج بھلوال واپس پہنچیں تو انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے پرتپاک استقبال کیا

بھلوال (نمائندہ دنیا) انیکہ صفدر کا پنجاب کالج بھلوال پہنچنے پر شاندار استقبال پنجاب کالج بھلوال کی ہونہار طالبہ انیقہ صفدر نے سرگودھا بورڈ کے امتحانات میں 1200 میں سے 1162 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ شاندار کامیابی پر پنجاب کالج بھلوال سمیت پورے بھلوال کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بورڈ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں انیقہ صفدر کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا۔ بعد ازاں جب وہ پنجاب کالج بھلوال واپس پہنچیں تو کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ طالبہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کی شاندار کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔اس موقع پر پرنسپل پنجاب کالج بھلوال پروفیسر رضوان اسلم، وائس پرنسپل حافظ محمد احمد، وائس پرنسپل گرلز کیمپس میڈم میوی سرور سمیت دیگر اساتذہ کرام اور کالج انتظامیہ موجود تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...