گزشتہ 5روز سے بجلی غائب اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا

گزشتہ 5روز سے بجلی غائب اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا

گزشتہ 5روز سے بجلی غائب اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا کانٹ چھانٹ نہ ہونے کی وجہ سے درخت بجلی کی تاروں پر گر گیا

موچھ (نمائندہ دنیا) واپڈا میانوالی کی غفلت نااہلی عروج پر وانڈھی احمدنواز والی داخلی دلیوالی کی بجلی گزشتہ 5 روز سے بجلی غائب اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ روز وانڈھی احمد نواز والی داخلی دلیوالی سب ڈویژن شہباز خیل، فیڈر دلیوالی وانڈھی احمد نواز والی میں درختوں کی بروقت کانٹ چھانٹ نہ ہونے کی وجہ سے درخت بجلی کی تاروں پر گر گیا، جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمر جل جانے کی وجہ سے گزشتہ 5 دن سے وانڈھی احمدنواز والی بجلی غائب ہے ، اہلِ علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ڈیمج ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لیے کمپلین کرنے کے باوجود صرف یقین دہانیاں کرائی جا رہی ہیں، 5 دن گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ واپڈا اہلکار خوابِ خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور ٹرانسفارمر فوری تبدیل کرنے کی اپیل ہے ۔: رفعت اللّہ خان مواز خیل ۔محمّد عامر خان ۔اویس خان ۔ملک احمد نواز بگے خیل ۔ملک گل محمد ۔ملک شہزاد ۔مہر خان ۔ریاض خان ۔عبیداللّہ خان ۔حمید اللّہ خان ۔حشمت اللّہ خان ۔خان محمّد خان ۔ملک محمّد عمر نے ایکسین واپڈا میانوالی اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ روز سے وانڈھی احمدنواز والی کی بجلی کا نہ ہونا ضلعی انتظامیہ واپڈا کے اعلی احکام کیلے لمحہ فکریہ ھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...