سٹور میں گھس کر ڈاکوؤں نے چالیس ہزار روپے نقدی چھین لی

 سٹور میں گھس کر ڈاکوؤں نے چالیس ہزار روپے نقدی چھین لی

سٹور میں گھس کر ڈاکوؤں نے چالیس ہزار روپے نقدی چھین لیکینال پارک سے ارباز خان،فیصل بازار سے تنویر احمدکی موٹرسائیکلیں چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران ہادی پورہ کے قیصر فاروق کے سٹور میں گھس کر تین نامعلوم ڈاکوؤں نے چالیس ہزار روپے نقدی چھین لی،122شمالی کے قریب احمر رزاق ،موضع فتح گڑھ کے قریب علی حمزہ اور 103جنوبی کے قریب اسامہ یوسف سے نامعلوم ڈاکونقدی و موبائلز اور اہم پارچات۱ چھین کر فرار ہو گئے ،جبکہ 44جنوبی کے وسیم صفدر،نور پورنون کے عزیزاحمد خان،47شمالی کے ہارون طارق،20جنوبی کے رہائشی محمد اکرم کے گھروں سے پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورت،نقدی ،موبائلز و دیگر اشیاء ،طرطی پور کے محمد رمضان کے کریانہ سٹور سے بھاری مالیت کی اشیائے خورونوش،کینال پارک سے ارباز خان،فیصل بازار سے تنویر احمدکیموٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مریض کے ساتھ آئے محمد نعیم کو نامعلوم جیب تراش نے 75ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر دیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...