ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے ،کمشنر

ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے ،کمشنر

ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے ،کمشنرکھلے ، ٹوٹے یا خراب مین ہولز کی نشاندہی کرکے مرمت کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت واسا کے پی ڈی پی منصوبے ، جاری ترقیاتی کاموں اور آپریشنل سرگرمیوں، بالخصوص مین ہول کورز کی تنصیب و مرمت، کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، ایم ڈی واسا ، ڈپٹی ایم ڈی واسا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں واسا پی ڈی پی منصوبے پر جاری کام کی رفتار، مختلف ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور شہریوں کو درپیش سیوریج سے متعلق مسائل کے ازالے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کمشنر نے ہدایت کی کہ واسا کے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے شہر میں کھلے ، ٹوٹے یا خراب مین ہولز کی نشاندہی کرکے ان پر معیاری کورز کی فوری تنصیب اور مرمت کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...