ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور گندم سپلائی کا بحران پیدا ہونیکا خدشہ

 ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور گندم سپلائی کا بحران پیدا ہونیکا خدشہ

ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور گندم سپلائی کا بحران پیدا ہونیکا خدشہجیل میں موجود گندم کا ذخیرہ صرف پانچ روز کے لیے باقی رہ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں 1450 سے زائد اسیران کے لیے گندم کی سپلائی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ، جیل میں موجود گندم کا ذخیرہ صرف پانچ روز کے لیے باقی رہ گیا، محکمہ فوڈ کے پاس سرکاری سپلائی کے لیے گندم موجود نہ ہونے پر جیل انتظامیہ کو اوپن مارکیٹ سے گندم یا آٹا خریدنے کی ہدایت کر دی گئی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو آگاہ گیا ہے کہ جیل کو 16 جولائی سے 15 ستمبر تک محکمہ فوڈ کے تعاون سے سرکاری نرخ پر گندم فراہم کی جاتی رہی، تاہم مزید گندم کی فراہمی کے لیے رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے آگاہ کیا کہ محکمہ فوڈ کے پاس اس وقت گندم کا کوئی ذخیرہ موجود نہیں اور جیل کو گندم یا آٹے کے اجزا فراہم کرنے کے حوالے سے بھی کوئی ہدایات جاری نہیں ہوئیں، جس کے بعد اوپن مارکیٹ سے خریداری کا کہا گیا ہے ،جیل میں اس وقت تقریباً 1450 اسیران مقیم ہیں جن کے لیے روزانہ وافر مقدار میں گندم کی ضرورت ہوتی ہے ، جبکہ موجودہ ذخیرہ صرف پانچ روز کی ضرورت پوری کر سکتا ہے اور اس کے بعد قیدیوں کے لیے آٹے کی مسلسل فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...