60 سالہ شخص لوڈر رکشہ سمیت ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق

 60 سالہ شخص لوڈر رکشہ سمیت ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق

60 سالہ شخص لوڈر رکشہ سمیت ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق محمد ارشاد لوڈر رکشہ پر سوار ہو کر بھٹہ سے مزدوری کے بعد گھر واپس جا رہا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھٹہ سے مزدوری کرکے گھر واپس جانے والا 60 سالہ شخص لوڈر رکشہ سمیت ٹرالی سے جا ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ چک نمبر 35 جنوبی کے رہائشی نثار احمد کے مطابق اس کا بھائی محمد ارشاد لوڈر رکشہ پر سوار ہو کر بھٹہ سے مزدوری کے بعد گھر واپس جا رہا تھا، جبکہ وہ دیگر افراد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اس کے پیچھے آ رہا تھا۔ چک نمبر 35 جنوبی کے قریب قبرستان کے پاس پہنچنے پر محمد ارشاد سڑک پر کھڑی ٹرالی سے پیچھے سے جا ٹکرایا، جسے اہلخانہ نے موقع پر سنبھالا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ درخواست گزار کے مطابق نامعلوم ڈرائیور نے مین روڈ پر ٹرالی کھڑی کرکے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...