اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا،مقتول کی بیوی اور سوتیلا بھائی گرفتار

 اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا،مقتول کی بیوی اور سوتیلا بھائی گرفتار

مقتول کا سوتیلا بھائی اور مقتول کی بیوی تنزیلہ بی بی قتل کی اس واردات میں ملوث نکلے

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ کالاباغ پولیس کی بڑی کارروائی، کوٹ چاندنہ کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا.مقتول کی بیوی اور سوتیلا بھائی گرفتار۔میانوالی: تھانہ کالاباغ پولیس نے 21 ستمبر کی رات کوٹ چاندنہ میں ہونے والے ثناء اللہ ولد محمد سلیمان کے اندھے قتل کا کامیابی سے سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل شوکت علی کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سب انسپکٹر کلیم اللہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کام کیا۔ آئی ٹی ونگ کے کانسٹیبل صداقت اللہ خان نے بھی تکنیکی معاونت فراہم کی۔ سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش، ڈیجیٹل شواہد اور پیشہ ورانہ مہارت کے نتیجے میں یہ انکشاف ہوا کہ مقتول کا سوتیلا بھائی عمران ولد سلیمان اور مقتول کی بیوی تنزیلہ بی بی قتل کی اس واردات میں ملوث ہیں۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...