حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ،مولانا عبدالواجد

 حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان  کے ایمان کا حصہ ،مولانا عبدالواجد

بھیرہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل بھیرہ کے امیر مولانا عبدالواجد سلفی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔۔۔

 اس مقدس مقصد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا جامعہ رحمانیہ اہل حدیث میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے قوم اور افواج پاکستان کا اتحاد قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس اور حرمت پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس ہے ، اس کے تحفظ کے لیے مسلم ممالک کا اتحاد اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر حرمین شریفین کے تقدس اور حرمت کے تحفظ کے لیے متحد ہونا چاہیے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن، اتحاد اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...