لنک روڈ نہایت خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لنک روڈ نہایت خستہ حالی  اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع کوٹ موسیٰ خان، فروکہ، دلاور ، ککڑانی سمیت درجن سے زائد دیہات کو آپس میں ملانے والا کئی کلو میٹر طویل لنک روڈ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے نہایت خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔

،اس ابتر صورتحال کے باعث اس اہم سڑک پر سفر کرنا انتہائی دشوار ہو کر رہ گیا ہے ، گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے حادثات باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں، متذکرہ علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ عام ٹریفک کی آمدو رفت میں خلل پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس کی منڈیوں تک منتقلی انتہائی مشکل ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...