سیوریج منصوبے کی فائبر کیبل کونقصان ، معاملہ سنگین ہو گیا

سیوریج منصوبے کی فائبر کیبل کونقصان ، معاملہ سنگین ہو گیا

کیبل کی کٹ لگنے ، سسٹم ڈاؤن ہونے پر لاکھوں کا بل واسا کو بھجوا دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں واسا کے مختلف مقامات پر جاری 14ارب روپے کے سیوریج منصوبے کے دوران نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے پہلے سے بچھائے گئے آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کو پہنچنے والے نقصانات نے معاملہ سنگین بنا دیا، این ٹی سی نے اگست 2026 سے ستمبر 2026 کے دوران آپٹیکل فائبر کیبل کی کٹ لگنے ، سسٹم ڈاؤن ہونے اور متاثرہ نیٹ ورک کی دوبارہ لوکیشن و بحالی پر آنے والے اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے کا بل واسا کو ادائیگی کے لیے بھجوا دیا ،این ٹی سی کی جانب سے واسا کو ارسال کیے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرگودھا شہر اور ملحقہ علاقوں میں این ٹی سی کا OFC نیٹ ورک انتہائی اہم اور حساس سرکاری و دفاعی تنصیبات کو ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی سروسز فراہم کرتا ہے ، جن میں این ٹی سی ایکسچینجز سرگودھا، سرگودھا آرمی گیریژن کینٹ، پی اے ایف بیس مشرف سرگودھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، پاکستان ریلوے اور کنڈیاں کیمیکل پلانٹ (KCP) سمیت دیگر اہم مقامات شامل ہیں۔  خط کے مطابق واسا کے سیوریج منصوبے کی انجام دہی کے دوران این ٹی سی کا زیرِ زمین آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک مختلف مقامات پر متاثر ہوا اور OFC کٹس کے باعث سسٹم ڈاؤن ہونے سے این ٹی سی کو سروسز اور آمدن کے حوالے سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔ این ٹی سی نے اپنے سابقہ مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واسا کو پہلے ہی سرگودھا شہر میں اپنے OFC روٹس سے متعلق آگاہ کیا جا چکا تھا، تاہم سیوریج منصوبے کے دوران کیبل نیٹ ورک کو پہنچنے والے نقصان کے بعد اب متاثرہ OFC کی دوبارہ لوکیشن، بحالی اور دیگر ضروری کاموں کے اخراجات کا بل واسا کو ارسال کیا گیا 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...