صفائی نہ ہونے کے باعث متعدد گلی محلوں میں تعفن پھیلنے لگا

 صفائی نہ ہونے کے باعث متعدد گلی محلوں میں تعفن پھیلنے لگا

موسم کی تبدیلی کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بھی بڑھ گیا

بھیرہ(نامہ نگار) اندرون شہر صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ہونے اور نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث متعدد گلی محلوں میں تعفن پھیلنے لگا ہے ، جبکہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں نے صفائی کے مؤثر انتظامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رہنماؤں محمد سلیم، محمد شفیع، اشرف علی، منظور احمد اور طاہر علی نے کہا ہے کہ شہر کی مین سڑکوں پر صفائی کے محدود اقدامات کر کے فوٹو سیشن کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے ، جبکہ اندرون شہر گلی محلوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ نالیوں میں گندگی اور جمع پانی کے باعث نہ صرف تعفن پھیل رہا ہے بلکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو اندرون شہر گلی محلوں، نالیوں اور دیگر مقامات کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کریں ۔تاکہ شہریوں کو تعفن اور گندگی سے نجات ملنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش پر بھی بروقت قابو پایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...