ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو توتلفی کویقینی بنا یا جا ئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

 ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو توتلفی کویقینی  بنا یا جا ئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس زیر صدارت غزالہ کنول ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب سمیت تمام متعلقہ محکموں کے شریک تھے ۔

 اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پری ونٹو سروسز ڈاکٹر را گلزار یوسف نے ڈینگی ورک اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے انسدادِ ڈینگی ٹیمیں کو فیلڈ میں کرنے پر زور دای ، انہوں ن ے کہا کہ جس مقام سے ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو ایس او پیز کے مطابق اس کی تلفی کویقینی بنا یا جا ئے ۔ اجلاس سے خطاب کے دورا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غزالہ کنول کا کہنا تھا کہ ڈینگی مچھر کے پھیلنے کا فیورٹ موسم ہے اس لئے تمام محکمے اپنی اپنی زمہ داری کو پورا کریں اور تمام ڈینگی یوزرز کو فوری ایکٹو کریں۔اور جن یوزرز کی پراگرس کم تھی ان کے متعلقہ انچارجز کو ہدایت کی کہ ان کے خلاف کاروائی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...