ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چک نمبر 90 جنوبی کا دورہ

ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کا  گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج  چک نمبر 90 جنوبی کا دورہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چک نمبر 90 جنوبی سرگودھا کا دورہ۔ پروفیسر ڈاکٹر ناہید ناز صاحبہ، ڈائریکٹر کالجز سرگودھا نے پروفیسر ملک ضیاء الحسن صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کے ہمراہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چک نمبر 90 جنوبی سرگودھا کا خصوصی دورہ کیا۔

دورانِ وزٹ محترمہ ڈائریکٹر کالجز نے کالج کی مختلف کلاسز، تدریسی امور، تعلیمی ماحول، نظم و ضبط اور دیگر تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کالج کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔محترمہ ڈائریکٹر نے اساتذہ کی محنت، لگن اور تدریسی کارکردگی کو سراہتے ہوئے گزشتہ بورڈ امتحانات کے شاندار نتائج پر پرنسپل اور تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کالج کی مجموعی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ادارے کی مزید ترقی، بہتری اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...