چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا نورین یعقوب کاخوشاب کا ایک روزہ دورہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا محترمہ نورین یعقوب نے ضلع خوشاب کا ایک روزہ دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیوافتخار خان، اسسٹنٹ کمشنرخوشاب شیخ محمد افضل اور اسسٹنٹ کمشنر ودہولڈنگ خوشاب اسلم پرویز نے چیف کمشنر کو خوشاب یونٹ کی کارکردگی اور ٹیکس سے متعلق پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں خوشاب اور جوہرآباد کی مختلف انجمن تاجران اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محترمہ نورین یعقوب سے ملاقات کی۔چیف کمشنر محترمہ نورین یعقوب نے تاجر برادری کو موجودہ ٹیکس اسکیم کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی اور ان کے سوالات و تحفظات سنے ، جبکہ ٹیکس سے متعلق مختلف امور پر وضاحت بھی پیش کی۔ انہوں نے انجمن تاجران اور کاروباری برادری کے تعاون کو سراہا اور ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔کچہ بازار کا دورہبعد ازاں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے کچہ بازار خوشاب کا دورہ کیا، جہاں خواجہ محمد ثاقب، صدر انجمن تاجران کچہ بازار اور دیگر تاجروں نے ان کا استقبال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments