شہر کے وسط میں پارکنگ پلازہ بنانیکی تجویز پر غور شروع
میونسپل کارپوریشن کے دفتر مسمار کرکے بیس میں پارکنگ گراؤنڈ،دکانیں بنانیکی تجویز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بازاروں کو پارکنگ سے پاک کرنے کے لئے انتظامیہ نے شہر کے وسط میں پارکنگ پلازہ بنانیکی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے دفتر کو مسمار کرکے بیس میں پارکنگ گراؤنڈ فلور دکانیں فرسٹ اور سیکنڈ فلور پر دفتر بنانے کی تجویز ہے اس منصوبے سے شہر کی خوبصورتی کے ساتھ بازاروں میں پارکنگ ختم کرنے میں مددملے گی اور ادارے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments