پولیس اپنی ذمہ داریاں بلا خوف و خطر ادا کر رہی ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھیرہ

 پولیس اپنی ذمہ داریاں بلا  خوف و خطر ادا کر رہی ، سب  ڈویژنل پولیس آفیسر بھیرہ

بھیرہ(نامہ نگار) سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھیرہ شہزاد منظور نے کہا ہے کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں بلا خوف و خطر ادا کر رہی ہے۔

 سماج دشمن عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ عوام بھی اپنے اردگرد مشکوک اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔وہ بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفد میں خواجہ کامران نسیم، ظفر اقبال کھوکھر، عطاالرحمن اقبال، مہر محمد بلال طاہری، محمد عظمت اقبال اور فرحان ظفر بھٹی شامل تھے ۔ایس ڈی پی او شہزاد منظور نے بتایا کہ گزشتہ روز بھیرہ کے علاقے سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت اور اس کے ورثا کا سراغ لگا لیا گیا ہے ۔ مقتولہ جہانیوالہ کی رہائشی تھی اور مبینہ طور پر گھر سے غائب تھی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...