ڈپٹی کمشنر کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ میانوالی شہر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا متعلقہ افسران  کے ہمرا ہ میانوالی شہر کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ میانوالی شہر کا دورہ، انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے جی پی او پل کا دورہ کیا، پل کے اطراف کرب سٹون کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا،کا م کی سست روپر ہائی وے حکام کی سرزنش کی اور انہیں فوری کا م مکمل کر نے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایس ڈی او ایریگیشن کو ہدایت کی کہ شہر میں تھل کینال کے اطراف خودرو جڑی بوٹیوں کو تلف کر کے صفائی ستھرائی کے کا موں کومزید سپیڈ اپ کیا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے بلو خیل روڈ اور فٹبال گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایس ڈی ای او پیرا کو ہدایت کی کہ غیر قانو نی تجاوزات کے خلا ف موئثر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے فٹبال گراؤنڈ میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر ستھرا پنجاب حکام پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے انہیں دو یوم کے اندر اندر فٹ بال گراؤنڈ میں صفائی ستھرائی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...