دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے احکامات واپڈا نے ہوا میں اڑ د یئے

 دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے احکامات واپڈا نے ہوا میں اڑ د یئے

ایک گھنٹہ بجلی آتی ،ایک گھنٹہ غائب، شیڈول نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا

داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ وزیر اعظم پاکستان کے دن میں صرف دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے احکامات محکمہ واپڈا نے ہوا میں اڑ دیے عوام کی حکومت کے لیے مزید نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے عوام پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ ہے اب لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے رات کو ہر گھنٹے بعد بجلی بند ہونے سے عوام خوار ہو گئی گزشتہ رات سے واپڈا والوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ۔ داؤدخیل اور نواحی علاقہ جات پکی شاہ مردان۔سکندرآباد۔ٹھٹھی شریف۔گلن خیل میں بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی نیدیں حرام کردیں شدید گرمی میں بچوں بوڑھوں کا برا حال ، ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے تو ایک گھنٹہ غائب، اس ظالمانہ شیڈول نے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔شدید گرمی اور حبس میں بچے ، بزرگ، خواتین اور طلباء بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ رات بھر بجلی کی بندش سے بچے بلک بلک کر روتے رہے جبکہ بزرگ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب کاروباری طبقہ بھی اس گھناؤنے شیڈول سے شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ دوکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے بجلی کے بلوں نے پہلے ہی عوام کو تباہ کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...