اپوزیشن اداروں کو نقصان پہنچانے کے مشن پر ہوتی ، خنان خیل
نواز کا ہر دو ملک کی ترقی عوام عوام کی خوشحالی کا دور ہوتا ،سابق ایم این اے
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)اپوزیشن کو ملک کی ترقی سے کوئی غرض نہیں ان کا کام صرف توڑ پھوڑ ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا ملک کی سلامتی کے اداروں کے خلاف باتین کرنا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز ضلع بھکر کے صدر سابق ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کا ہر دو ملک کی ترقی عوام عوام کی خوشحالی کا دور ہوتا ہے جبکہ اپوزیشن صرف ملک کے اداروں املاک کو نقصان پہنچانے کے مشن پر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے صوبہ پنجاب کو بنا دیا ہے عوامی کی ترقی خوشحالی کے سینکڑوں پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments