بلدیاتی انتخابات کا مجوزہ شیڈول اداروں کی بحالی کا پہلا زینہ،ذیشان اسلم
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پی وائی او سرگودھا کے ڈویژنل راہنما ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مرتب کردہ بلدیاتی انتخابات کا مجوزہ شیڈول پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا پہلا زینہ ہے انشاء اﷲ پیپلز پارٹی انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی پوری قوت ے ساتھ میدان میں اترئے کی۔
اپنی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ چیئر میں بلاول زرداری کی ہدایات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں پیپلز کا کا یونین کونسل کی سطح تک نیٹ ورک فعال بنا دیا گیا ہے اس لئیے ہمیں اپنے امیدوراوں کی کامیابی کیلئے کوئی خاص انتخابی مہم چلانے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی ، پورے ضلع میں اس نظریاتی جماعت کا ووٹ بینک محفوظ ہے انشاء اﷲ ہر حلقے میں مضبوط اور ناقابل شکست امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments