ہمارے سوشل میڈیا ٹیم پارٹی کا قیمتی سرمایہ ، عطا تارڈ

  ہمارے سوشل میڈیا ٹیم  پارٹی کا قیمتی سرمایہ ، عطا تارڈ

بھیرہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات انجام دینے والے نوجوان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

جو مشکل اور نامساعد حالات میں بھی پارٹی کا مؤقف عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔وہ سوشل میڈیا پر پارٹی کے لیے بہترین خدمات انجام دینے کے اعتراف میں مسلم لیگ (ن) کے رکن سوشل میڈیا ٹیم رانا سہیل احمد کو حکومت پاکستان کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ عطائاللہ تارڑ نے کہا کہ رانا سہیل احمد سمیت پارٹی کے سوشل میڈیا کارکن ہر مشکل وقت میں اپنی جماعت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور پارٹی کا پیغام مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔رانا سہیل احمد نے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ پارٹی قیادت نے ان کارکنوں کی خدمات کو سراہا جو مسلسل سوشل میڈیا پر پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...