ہم سب نے ملکر ضلع کی تعمیر و ترقی کویقینی بنا نا ہے ،ممبر ڈی سی سی

 ہم سب نے ملکر ضلع کی تعمیر و ترقی  کویقینی بنا نا ہے ،ممبر ڈی سی سی

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس کی صدارت ممبر ڈی سی سی و سابق ایم پی اے عادل عبدا للہ خان روکھڑی نے کی۔

اجلاس میں ممبر ڈی سی سی اسد حسن خان شادی خیل، ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا، ایس پی انوسٹی گیشن مہر ریاض محمود کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، تحصیل عیسیٰ خیل کے برساتی پہاڑی نا لوں کے حفاظتی اقدامات، صحت تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات، ستھرا پنجاب پروگرام، واٹر سپلائی سکیموں کی مو جودہ صورتحال، مو ضع شریف والی میں دریاکے زمینی کٹا ؤ کے تدارک کے علاوہ دیگر حکو متی فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے ممبر ڈی سی سی عادل عبدا للہ خان روکھڑی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو متی ویژن کے مطابق ہم سب نے ملکر ضلع کی تعمیر و ترقی کویقینی بنا نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسران حکو متی اقدامات پر عملدرآمد کویقینی بنا ئیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...