سرسبز و شاداب پنجاب کی راہیں ہموار کرنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کو گرین سٹی میں تبدیل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرسبز و شاداب پنجاب کی راہیں ہموار کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد نے فیروز خان نون فیملی پارک کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے پارک کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور میں مزید تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کے پارکس کو عوامی امنگوں کے سانچہ میں ڈھالنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اور حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ پارکس کی تزئین و آرائش کے حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھا جائے تاکہ حقیقی تبدیلی ممکن ہوسکے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments