مکہ مکرمہ اور مدینہ پاک ہمارے ایمان کا حصہ ،چوہدری سلطان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرپرست دوئم انجمن فلاح مریضاں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ پاک ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
ہم مٹ سکتے ہیں مگر مکہ مکرمہ اور مدینہ پاک حفاظت ہمارا اولین فرض ہے ، انھوں نے کہا ہے کہ آج سے پندرہ سو سال پہلے ابر نے مکہ مکرمہ پر چڑھائی کرنے کی ناکام کوشش کی تھی خداوند قدوس انھیں وقت سے پہلے ابابیلوں کے ذریعے تباہ وبرباد کروا دیا تھا،اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ پاک کی حفاظت کیلئے متحد ہو جائیں ۔اور طاغوتی طاقتوں کو کڑا پیغام دے دیں کہ ہم مٹ سکتے ہیں مگر مکہ مکرمہ کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں انھوں نے مزید کہاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا حوثی ہوں یا کوئی اور حملہ ہوا تو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments