جماعت اسلامی کا نئے امرائے کے انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کا اجرا
امیرجماعت اسلامی جاوید اقبال ساجد مسلسل تین بار امیرضلع منتخب ہوچکے
میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے ضلعی امراء کی مدت منصب 31 اکتوبر 2026ء کو ختم،نئے امرائے اضلاع کے انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کا اجراء کردیا گیا، ترسیل جاری. تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا انتخاب دو سال کے لئے ہوتا ہے اور سیشن کا آغاز یکم نومبر سے 31 اکتوبر تک ہوتا ہے . ہر دو سال بعد انتخاب کا عمل ہوتا ہے . دستور جماعت اسلامی پاکستان کے مطابق کوئی بھی امیرضلع مسلسل تین بار منتخب ہوسکتا ہے . جسے دستوری اصطلاح میں تین میقاتیں کہا جاتا ہے . چوتھی مرتبہ ارکان جماعت اس کے حق میں رائے نہیں دے سکتے .امیرجماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد مسلسل تین بار امیرضلع منتخب ہوچکے ہیں.اس بار ان کے حق میں رائے نہیں دی جائے گی بلکہ ان کے علاوہ دیگر فرد یا افراد کے حق میں رائے دی جائے گی۔ موجودہ امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد گذشتہ 6 سال سے مسلسل امیرضلع آرہے ہیں. وہ 2020ء سے 2026ء تین بار امیرضلع منتخب ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments