جماعت اسلامی لانگ مارچ کی حمایت جاری رکھے گی،حافظ فدا
عوام کو غربت میں دھکیلنے والے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کی مہلت نہیں دی جاسکتی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے احتجاج کے مقاصد اور ایجنڈہ مختلف ہونے کے باوجود جماعت اسلامی تحریک انصاف کی لانگ مارچ کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ عوام کو غربت مہنگائی اور محرومیوں کی دلدل میں دھکیلنے والے حکمرانوں کو مزید اقتدار میں رہنے کی مہلت نہیں دی جاسکتی ، جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تحریک انصاف اپنے قائد کے اسیری کے خاتمہ اور انہیں علاج کی سہولیت نہ ملنے پر حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے سڑکوں پر نکلی ہے اور اسے اپنے قائد کے ساتھ ہونیوالی انتقامی کاروائیوں پر پر امن احتجاج اور لانگ مارچ کرنے کا آئینی اور جمہوری حق حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑی رہی ہیں، جب تک پٹرولیم مصنوعات پر عائد ظالمانہ لیوی ٹیکس ختم نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments