دوکاندار کوٹ فرید روڈ پر ماڈل ریڑھی بازار میں منتقل

 دوکاندار کوٹ فرید روڈ پر ماڈل ریڑھی بازار میں منتقل

مارکیٹوں میں آپریشن ،تجاوزات ہٹاتے ہوئے 5دوکانیں سیل کر دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کارپوریشن حکام کا تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید5دوکانیں سیل،پختہ تجاوزات مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کو کوٹ فرید روڈ پر ماڈل ریڑھی بازار میں منتقل کر دیا گیا، انکروچمنٹ ٹیم نے گزشتہ روز کوٹ فرید روڈ خوشاب روڈ، سٹی روڈ، ٹیچنگ ہسپتال اطراف کی مارکیٹوں میں آپریشن کرتے ہوئے پختہ و پختہ تجاوزات ہٹاتے ہوئے 5دوکانیں سیل کر دی گئیں،اس موقع پر مختلف علاقوں سے ریڑھیوں کو کوٹ فرید روڈ ماڈل ریڑھی بازار میں منتقل کر دیا اوردرجنوں تاجروں کو وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ متنبہ کیا گیا کہ ا ز خود قانونی دارہ کار میں نہ آنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...