ہسپتال کے عقب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاری
ن لیگ کے سابق ایم پی اے نے 40فٹ چوڑی گلی میں گیراج بنا لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے و سابق تحصیل ناظم کے نجی ہسپتال کے عقب میں مبینہ پختہ و عارضی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کرلی گئی، میونسپل کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق 40 فٹ چوڑی گلی میں قائم 43 گھروں کی باؤنڈری لائن سے باہر ڈرائنگ روم، گیراج اور دیگر تعمیرات کو تجاوزات قرار دیتے ہوئے 21اکتوبر کو دفعہ 32؍34 کے تحت کارروائی کی جائے گی، جس کے لیے ہیوی مشینری استعمال کرنے اور متعلقہ محکموں کے عملے سمیت پولیس اور لیڈیز پولیس کی موجودگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس گلی میں گھروں کے سامنے بجلی، گیس اور دیگر سروسز کے میٹرز اور تاروں کے انبار بھی موجود ہیں، جس کے باعث تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی موجودگی ناگزیر ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اسد اﷲ سندھو ایڈووکیٹ، فاروق، بشیر احمد اور دیگر اہلیانِ سیٹلائٹ ٹاؤن کی جانب سے پختہ و عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی درخواست موصول ہوئی تھی، جس پر موقع کا معائنہ کیا گیا اور تجاوزات کی نشاندہی کی گئی۔ نجی ہسپتال مقامی سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے رہنما کا ہے ، تاہم سرکاری مراسلے میں ہسپتال یا کسی سیاسی شخصیت کو تجاوزات کا فریق قرار نہیں دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments