سی ایم انسپکشن ٹیم کا رات گئے فیصل مسعود ہسپتال کا اچانک دورہ
عملے کی جانب سے بروقت اطلاع نہ دینے پر معاون خصوصی کا برہمی کا اظہار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپکشن ٹیم نے رات گئے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال(ڈی ایچ کیو) سرگودھا کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز چوہدری اکمل اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائینہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ معائینہ کے دوران ہسپتال کے دو اے سی خراب پائے گئے جبکہ متعلقہ عملے کی جانب سے بروقت اطلاع نہ دینے پر معاون خصوصی نے برہمی کا اظہار کیا اور خراب اے سی فوری طور پر درست کرانے جبکہ ذمہ دار اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ ہسپتال میں سٹریچرز کی کمی اور دستیاب سٹریچرز کی خراب حالت کا بھی نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر کمی پوری کرنے اور خراب سٹریچرز کو درست کرانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ معاون خصوصی نے ہسپتال انتظامیہ پر واضح کیا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ضروری سہولیات کو فعال رکھنے کے ساتھ مریضوں کی مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments