یونیورسٹی میں انسانی وسائل کی بھرپور صلاحیت موجود ،وائس چانسلر

 یونیورسٹی میں انسانی وسائل کی بھرپور صلاحیت موجود ،وائس چانسلر

یونیورسٹی کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز) نے یونیورسٹی ملازمین کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ ادارہ جاتی نظام کے لیے تربیت، ٹیم ورک اور واضح سمت ناگزیر ہیں۔وہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام بی ایس-16 اور بی ایس-17 کے افسران کے لیے حکومتی قواعد و ضوابط اور پالیسیوں سے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے کہا کہ یونیورسٹی میں انسانی وسائل کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے مؤثر تربیت، باہمی تعاون اور ادارے کی واضح ترجیحات کے ذریعے قومی و بین الاقوامی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مثال دی اور کہا کہ ایک وقت تھا جب اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تدریس کے لیے مطلوبہ تعداد میں پی ایچ ڈی اساتذہ دستیاب نہیں تھے ۔ تاہم انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے کر اس خلا کو بڑی حد تک پورا کیا گیا۔افتتاحی سیشن کے اختتام پر امجد حسین جنجوعہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...