ڈاکٹر کی لڑکی سے مبینہ زیادتی ، ملزم کی ڈگری کی تصدیق کا حکم

 ڈاکٹر کی لڑکی سے مبینہ زیادتی ، ملزم کی ڈگری کی تصدیق کا حکم

یہ پہلو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے کہ ملزم نے اس سے پہلے کتنی لڑکیوں کو متاثر کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )لڑکی سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم ڈاکٹر کاشف وحید کے خلاف اہم احکامات جاری کردیے ۔ ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا امجد علی باجوہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کی تعلیمی ڈگری کی بھی تصدیق کی جائے کہ کہیں وہ جعلی تو نہیں، جبکہ یہ پہلو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس سے قبل کتنی لڑکیوں کو متاثر کیا۔ مقدمے کی مدعیہ مصباح فاروق نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے اسے ترقی دینے کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔ مقدمہ 25 نومبر 2025 کو درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو آئندہ پیشی پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو معاملے کے تمام پہلوؤں پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...