منصوبوں پر پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے ، کمشنر

منصوبوں پر پیش رفت کو باقاعدگی  سے مانیٹر کیا جائے ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت واسا اور پی ایم یو لوکل گورنمنٹ کے پی ڈی پی منصوبوں پر عمل درآمد اور ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر/ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز پی ڈی پی نے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، جاری کاموں اور منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، کام کے معیار اور مؤثر مانیٹرنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔ کہ منصوبوں پر پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...