میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر سنٹرز غیر مؤثر، سہولیات کی عدم فراہمی

 میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر سنٹرز غیر مؤثر، سہولیات کی عدم فراہمی

میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر سنٹرز غیر مؤثر، سہولیات کی عدم فراہمی متعلقہ علاقوں کے عوام کو مشکلات کا سامنا ،بروقت طبی امداد نہ ملنے سے ہلاکتیں ہو نے لگیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ہیلتھ اتھارٹی حکام کی عدم توجہی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ضلع کے ہائی رسک دیہی علاقوں میں چند سال قبل قائم کیے گئے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر سنٹرز تاحال مؤثر ثابت نہیں ہو سکے ، جس کے باعث متعلقہ علاقوں کے عوام کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق ضلع کے مختلف دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث زچگی کے دوران خواتین اور نومولود بچوں کی حالت اکثر تشویشناک ہو جاتی ہے ۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے اور شہری ہسپتالوں تک پہنچنے میں تاخیر کے باعث بعض واقعات میں خواتین اور بچے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ہائی رسک علاقوں پنڈی کوٹ، طرطی پور، سید پور، بولا بالا، ویرووال، فتح گڑھ، ودھن، 111 شمالی، اوپی اور جھاوریاں میں زچگی اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر سنٹرز قائم کیے گئے تھے ، جن پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔تاہم، متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مطلوبہ طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث انہیں اب بھی علاج معالجے کے لیے دور دراز علاقوں اور شہری ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مراکز کی کارکردگی کا نوٹس لیا جائے ، بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں فعال بنایا جائے تاکہ دیہی علاقوں کی خواتین اور بچوں کو بروقت طبی امداد میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...