کندیاں:کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

کندیاں:کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

کندیاں:کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمیتین نوجوان نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے کندیاں آئے ہوئے تھے

کندیاں (نمائندہ دنیا) جرنیلی روڈ پر گرین لیگون ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ کندیاں پولیس نے نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ عیسیٰ خیل کے علاقے جنانوالہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے کندیاں آئے ہوئے تھے ۔ وہ جرنیلی روڈ پر گرین لیگون ہوٹل کے قریب گاڑی کے انتظار میں سڑک کنارے کھڑے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں محسن عباس جاں بحق ہوگیا جبکہ رافع عباس اور حمزہ علی شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کردی، جبکہ کندیاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔حادثے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...