پھلروان پولیس کی کارروائی، مبینہ منشیات فروش گرفتار
پھلروان پولیس کی کارروائی، مبینہ منشیات فروش گرفتار ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ پھلروان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش اشرف کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان محمد فیاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments