ناجائز اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ ، 3ملزم گرفتار
ناجائز اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ ، 3ملزم گرفتار ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے شہزاد کو حراست میں لے لیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کی سوشل میڈیا پر نمائش، ہوائی فائرنگ اور بدمعاشی کلچر کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے شہزاد نامی شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے رائفل .223 بور برآمد کر لی۔اسی طرح تھانہ ساہیوال پولیس نے داؤد کے قبضے سے پستول 30 بور جبکہ چوکی شاہین آباد پولیس نے ملزم وسیم کے قبضے سے پستول 30 بور برآمد کر لیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور شہریوں کے امن و سکون کو خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments