مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

 مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات شرپسند عنصر کو امن و امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ؛ڈی پی او

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) اتوار کے روز ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں (چرچز) کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں چرچز کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف مقامات پر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کیا اور انہیں سکیورٹی ڈیوٹی کی حساسیت کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...