ون ویلنگ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 گرفتار
ون ویلنگ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 گرفتار ملز موں کیخلاف ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمات درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ون ویلنگ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر محمد اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے نوجوانوں سمیت غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری جیسے جان لیوا کھیل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ایسے خطرناک مشاغل سے باز رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کو شہر کے اہم چوکوں اور شاہراہوں پر خصوصی ناکے قائم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ بھی کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments