کندیاں میں گندم اور آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

کندیاں میں گندم اور آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

کندیاں میں گندم اور آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیااشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب کی مشکلات بڑھا دیں

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں شہر اور گردونواح میں گندم کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے ۔ مبینہ ذخیرہ اندوزی کے باعث عام شہری گندم اور آٹے کے حصول کے لیے پریشان ہیں، جبکہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے بڑی مقدار میں گندم ذخیرہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں گندم کی فی بوری قیمت 14 ہزار سے 15 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب آٹا 70 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ روٹی کی قیمت 20 روپے اور نان کی قیمت 40 روپے تک جا پہنچی ہے ۔گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، خصوصاً کم آمدنی والے طبقے کے لیے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ قیمتوں پر قابو پانے اور مصنوعی قلت کے خاتمے میں مدد مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...