پی ایچ اے سرگودھا میں مبینہ بے ضابطگیاں، ڈیلی ویجزملازمین 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم

پی ایچ اے سرگودھا میں مبینہ بے ضابطگیاں، ڈیلی ویجزملازمین 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم

پی ایچ اے سرگودھا میں مبینہ بے ضابطگیاں، ڈیلی ویجزملازمین 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے پر انہیں ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے خلاف احتجاج کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ، مبینہ بے ضابطگیوں کے ذمہ دار عناصر کیخلاف کارروا۴ی کی جائے :ملازمین

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے باعث غریب ملازمین مشکلات کا شکار ہو گئے ، جبکہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈیلی ویجز ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔پی ایچ اے سرگودھا کے مالی و انتظامی معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ملازمین نے افسران کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ملازمین نے الزام عائد کیا ہے ادارے میں گزشتہ کئی سال سے مبینہ کرپشن اور بدانتظامی کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں، تاہم ان معاملات کی مؤثر تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے بجائے کم آمدن والے ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ڈیلی ویجز ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ادارے کے مالی معاملات درست ہیں تو تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز کیوں دستیاب نہیں؟ ملازمین نے سوال اٹھایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باوجود افسران کی تنخواہوں کے معاملات کس طرح چل رہے ہیں۔ملازمین کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے پر انہیں ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے خلاف احتجاج کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ، جبکہ فنڈز ملنے کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے ۔مبینہ بے ضابطگیوں کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے کم آمدن والے ملازمین کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...