یونیورسٹی آف سرگودھا میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت جمع پر سیمینار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت جمع کیے گئے سماجی و معاشی اعداد و شمار کو عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبہ بندی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے بروئے کار لانے کے موضوع پر سیمینار ہوا،
جس میں سرکاری منصوبہ بندی اور جامعاتی تحقیق کے درمیان مؤثر رابطے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے کہا کہ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری عوام کی حقیقی ضروریات کو سمجھنے اور حکومتی وسائل کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی اہم بنیاد فراہم کرتی ہے ۔مستحق خاندانوں تک فلاحی سہولتوں کی رسائی عوامی مسائل کے بہتر حل میں مدد مل سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments