واں بھچراں میں نوجوان پر مبینہ تشدد، دو کانسٹیبل معطل
واں بھچراں میں نوجوان پر مبینہ تشدد، دو کانسٹیبل معطل واقعہ کی مکمل، شفاف انکوائری کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
واں بھچراں، میانوالی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی نے نوجوان پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا۔دو کانسٹیبل معطل کر دیئے ، پولیس لائنز کلوز کرنے کے احکامات کر دئیے ۔ علاقہ کمرمشانی کے رہائشی ذیشان ولد عزت خان پر تھانہ کمرمشانی کے کانسٹیبلز کی جانب سے مبینہ تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل عامر مجید اور کانسٹیبل محمد وقاص کو معطل کرکے پولیس لائنز کلوز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ ڈی پی او نے ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل کو واقعہ کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ انکوائری کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ بعد از انکوائری رپورٹ ذمہ داران کے خلاف مزید قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments