راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزم گرفتار ،640 گرام چرس برآمد

راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب تین  ملزم گرفتار ،640 گرام چرس برآمد

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) کوٹ مومن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں شاہزیب، حسن اور اظہر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والے دو پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے منشیات فروش اظہر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 640 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اولین ترجیح ہے ، جبکہ شہریوں کی دادرسی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...