انعامی کوپن کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے والے 2ملزم گرفتار
ملزم کشمیرروڈپر شہریوں کو انعامی کوپن کا لالچ دے کر دھوکہ دے رہے تھے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقے کشمیر روڈ پر انعامی کوپن کا جھانسہ دے کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم شہریوں کو انعامی کوپن کا لالچ دے کر دھوکہ دہی میں مصروف تھے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments