شادی شدہ خاتون اور2لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا

شادی شدہ خاتون اور2لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا

طارق کی اہلیہ ،روبینہ اورتسلیم کی بیٹیاں ہوس کانشانہ بنیں،مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ایک شادی شدہ خاتون اوردولڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں طارق نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دریں اثنا تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں روبینہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی 17 سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔علاوہ ازیں تھانہ منصور آباد کے علاقے میں تسلیم نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم دھوکہ دہی سے اس کی بیٹی کو اپنے ساتھ لے گیا اور نشہ اور دوائی پلانے کے بعد اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقد مات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...