عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے صوبے کے علاقوں کے دورے انتہائی خوش آئند ،حفیظ خان بلوچ

عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے  کے لیے صوبے کے علاقوں کے دورے  انتہائی خوش آئند ،حفیظ خان بلوچ

بھیرہ(نامہ نگار)ہوور ہیلپ فورس کے رہنما ملک حفیظ خان بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے صوبے کے مختلف علاقوں کے دورے انتہائی خوش آئند ہیں۔

ان دوروں سے نہ صرف عوامی مشکلات اور بنیادی مسائل اعلیٰ سطح پر اجاگر ہوں گے بلکہ ان کے فوری حل کے لیے بھی مؤثر اقدامات ممکن ہو سکیں گے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ تاریخی شہر بھیرہ کا بھی دورہ کریں اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے خصوصی احکامات جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھیرہ اور گردونواح کے عوام متعدد بنیادی مسائل کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں، مگر زمینی حقائق کے برعکس فوٹو سیشنز اور نمائشی اقدامات کے ذریعے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے ۔ عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...