ایڈیشنل ڈپٹی کا جیل روڈ شاہپور صدر کا دورہ ،تفصیلی بریفنگ دی

ایڈیشنل ڈپٹی کا جیل روڈ شاہپور  صدر کا دورہ ،تفصیلی بریفنگ دی

شاہپور صدر (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) سرگودھا احمد مغیث نے اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ کے ہمراہ جیل روڈ شاہپور صدر کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی،منصوبے پر تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف مراحل، جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے جاری کام اور منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے انتظامی امور سے بھی آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد مغیث نے موقع پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ۔کہ،تعمیراتی کام میں مقررہ معیار اور تکنیکی تقاضوں کو ہر صورت ملحوظ رکھا جائے ۔ منصوبے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کی رفتار کو مزید بہتر بناتے ہوئے اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...